بی جے پی کو شکست ، عام آدمی پارٹی کی شیلی اوبرائے مئیر دہلی منتخب

Apr 26, 2023 | 15:28 PM

ایک نیوز : نئی دہلی کی میونسپل حکومت میں 15 سال تک اقتدار میں رہنے والی بی جے پی ن کا ہر حربہ ناکام ، شیلی اوبرائے  عام آدمی پارٹی کی  میئر اور مسلمان ڈپٹی میئر بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کی امیدوار شیلی اوبرائے بلا مقابلہ اور متفقہ طور پر میونسپل کارپوریشن دہلی کی میئر منتخب ہوگئیں ان کے مدمقابل بی جے پی کی امیدوار شیکھا رائے نے اپنے کاغذات واپس لے لیے تھے۔

اسی طرح ڈپٹی میئر کے لیے بھی بی جے پی امیدوار نے کاغذات واپس لے لیے ہیں اور اس عہدے پر بھی عام آدمی پارٹی کے آل محمد اقبال نے بلا مقابلہ میدان مار لیا۔

نئی دہلی کی میونسپل حکومت میں 1977 کے بعد پہلی بار ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے ایک مسلمان کا انتخاب ہوا ہے۔

یاد رہے کہ دسمبر 2022 میں نئی دہلی میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں 250 سیٹوں میں سے 134 نشستوں پر عام آدمی پارٹی نے کامیابی حاصل کرکے بی جے پی کے 15 سالہ اقتدار کو زمین بوس کردیا تھا۔

بی جے پی نے اپنی روایتی غنڈہ گردی اور عدم برداشت پر مبنی سیاست کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ان نتائج کو ماننے سے انکار کردیا بلکہ بلدیاتی پارلیمان میں منتخب اراکین کی حلف برداری کے اجلاس کو ہنگامہ آرائی کرکے معطل کرادیا تھا۔

مزیدخبریں