پنجاب انتخابات: پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کے وقت میں توسیع

پنجاب انتخابات: پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کے وقت میں توسیع

ایک نیوز:  صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقوں میں انتخابی امیدواران کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کی آج آخری تاریخ ہے۔

تفصیلات کےمطابق امیدواران کی سہولت کی پیش نظر الیکشن کمیشن نے پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کے وقت میں توسیع کر دی ہے۔ امیدواران آج رات بارہ بجے تک ریٹرننگ افسران کے پاس پارٹی ٹکٹ جمع کروا سکیں گے۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ امیدواران کی سہولت کیلئے ریٹرننگ افسران کے دفاترآج رات بارہ بجے  تک کھلے رہیں گے۔ریٹرننگ افسران آج رات بارہ بجے تک پارٹی ٹکٹ وصول کر کے انتخابی نشانات الاٹ کریں گے۔ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے بعد امیدوران کی حتمی فہرست جاری کی جائیگی۔