عید کے بعد کاروبار کا پہلا روز، ڈالر کی قیمت میں کمی

عید کے بعد کاروبار کا پہلا روز، ڈالر کی قیمت میں کمی

ایک نیوز:  دن بھر اضافے میں رہنے کے بعد ڈالر میں کمی پر کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام ہو گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  عیدکی تعطیلات ختم ہونےکے بعدکاروبار کے پہلے روز  ہی  پاکستانی روپےکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دن کے اختتام پر ڈالر 8 پیسے سستا ہو گیاہے۔ انٹربینک میں ڈالر 283.47 سے کم ہوکر 283.39 پر بند ہوا ہے۔عیدکی تعطیلات سے قبل 20 اپریل کو کاروبار کے آخری روز انٹربینک میں  ڈالر 42 پیسے سستا ہو کر 283 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 327 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مارکیٹ 41 ہزار 335 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔