گجرات:بے رحم بیٹی نے کلہاڑی کے وار سے باپ کو قتل کر ڈالا

Apr 26, 2023 | 13:56 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: گجرات میں بے رحم بیٹی نے باپ کو قتل کر ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کے گاؤں باہر وال میں بیٹی نے سوتے ہوئے باپ عارف کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کر دیا۔پولیس ذرائع  کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے بھائی ظفر اقبال کی مدعیت میں بہن کے خلاف  تھانہ گلیانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہناہے کہ35 سالہ ملزمہ نبیلہ کوثر فاطر العقل ہے جسکا علاج چل رہا ہے۔گلیانہ پولیس کو وقوعہ کا علم مقتول عارف کی تدفین کے بعد ہوا ہے۔مقتول کی نعش کو ورثاء نے بیٹی کے ہاتھوں ہلاکت پر حادثہ قرار دے کر دفنا دیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قبر کشائی کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

مزیدخبریں