کچے میں پولیس آپریشن کا 18 واں روز، مزید 8 ڈاکوگرفتار

Apr 26, 2023 | 13:48 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن 18 ویں روزبھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران مزید 8 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیاگیا ہے اورقابل سکھانی گینگ کے کارندے اسحاق جھوبرہ کا خفیہ ٹھکانہ نذر آتش کر دیا گیا ہے۔ رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن 18 ویں روز بھی جاری ہے۔

مجرمان و عسکریت پسندوں کے خاتمے کیلئے پولیس کے گرینڈ آپریشن میں قابل سکھانی گینگ کے کارندے اسحاق جھوبرہ کا خفیہ ٹھکانہ نذر آتش کر دیا گیا۔

پولیس کا کہناہے کہ اسحاق جھوبرہ سکھانی قتل اوراغوا سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔ آپریشن کے دوران مزید 8 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیاگیا جس کے بعد گرفتارڈاکوؤں کی تعداد28 ہو گئی۔

مزیدخبریں