خیرپورٹامیوالی: خوشیاں غم میں بدل گئی،18 سالہ لڑکا بھٹہ میں گر کر جاں بحق

Apr 26, 2023 | 13:18 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: خیرپورٹامیوالی میں نوجوان لڑکا بھٹے میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور کی تحصیل خیرپورٹامیوالی میں بہلی روڈ پر واقع بھٹی برکس پر 18 سالہ عدنان کام کرتے ہوئے بھڑکتے بھٹے میں گر کر خاکستر ہو گیا۔ عدنان کی 3 دن بعد شادی تھی۔ آج اس نے تنخواہ لے کر گھر جانا تھا

خیرپورٹامیوالی بہلی روڈ پر واقع بھٹی برکس پر عدنان جو لودھراں کا رہائشی تھا اور عرصہ دراز سے بھٹے پر کام کرتا آرہا تھا۔ معمول کے مطابق عدنان کام کر رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلا اور بھڑکتے بھٹے میں جا گرا اور جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122، پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر سید گل عباس موقع پر پہنچ گئے۔ لاش کو بھٹے سے نکال کر ٹی ایچ کیو خیرپورٹامیوالی منتقل کر دیا گیا۔  جیسے ہی گھر والوں کو اس کا علم ہوا تو کہرام برپا ہو گیا۔ خوشیوں والا گھر سوگ میں بدل گیا۔ پولیس نے ابتدائی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مزیدخبریں