مذہبی اسکالر انجنیئر محمد علی مرزا کو قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزمان گرفتار

 مذہبی اسکالر انجنیئر محمد علی مرزا کو قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزمان گرفتار

ایک نیوز:معروف مذہبی اسکالر انجنِیر محمد علی مرزا کی ریسرچ اکیڈمی میں مبینہ طور پر 3افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کے کیخلاف درج مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے ریسرچ اکیڈمی میں داخل ہوکر انجنئیر محمد علی مرزا کو قتل کی دھمکیاں دیں۔ملزمان اکیڈمی میں  داخل ہوکر انجنئیر محمد علی مرزا کو  قتل کرنا چاہتے تھے۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان پیر افضل قادری کے ایماء پر ملزمان انجنئیر محمد علی مرزا کو قتل کرنا چاہتے تھے۔اکیڈمی کے دروازے پر ملزمان نے نازیباحرکت کی اور گالیاں دے کر برا بھلا بھی کہا۔ملزمان قتل کی دھمکیاں اور گالیاں دینے کے بعد فرار ہوگئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں ٹیم سارے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ ویڈیو دیکھ کر میرٹ پر تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔