چیچہ وطنی: منانے کی ناکام کوشش، شوہر نے بیوی کو آگ لگادی

Apr 26, 2023 | 12:55 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: چیچہ وطنی  میں شوہر جلاد بن گیا، روٹھی بیوی پر پیٹرول چھڑک کر  آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں شوہر نے روٹھی بیوی پر پیٹرول چھڑک کر  آگ لگا دی۔ چیچہ وطنی تھانہ شاہکوٹ کے نواحی گاوں 93 بارہ ایل میں ایک سال قبل ناراض ہوکر میکے آئی تھی اور 8 بچوں کی ماں تھی۔ خاتون کی شناخت شازیہ کے نام سے ہوئی ہے۔

30 گیارہ ایل کا رہائشی طارق نامی درندہ صفت شوہر بیوی کو منانے کیلیے اس کے گھر آیا تھا کہ شازیہ اپنے کمرے میں سوئی تھی جہاں اس کی صلح کی بات چل رہی تھی کہ شوہر نے خاتون پر پٹرول پھینک کر آگ لگا دی۔

واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا پولیس تھانہ شاہکوٹ نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹمارٹم کیلیے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا ہے جبکہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزیدخبریں