ایک نیوز: ہوٹل سے روٹی خریدنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا،معمولی تلخ کلامی پر سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ، فاروق آباد ہوٹل سے روٹی خریدنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا روٹی لینے آئے نوجوان پر بیکری کے سکیورٹی گارڈ نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر دی جس سے سانول نامی نوجوان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم قتل کے بعد فرار ہو گیا ہے واقع کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔