پی ٹی آئی نے راولپنڈی ،قصور اور اوکاڑہ کی ٹکٹیں تبدیل کردیں

Apr 26, 2023 | 15:45 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے نظرثانی کے بعد راولپنڈی، قصور اور اوکاڑہ کی ٹکٹیں تبدیل کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر نظرثانی کرتے ہوئے راولپنڈی کی 3 ٹکٹیں تبدیل کردیں، پی پی 7 میں شیراعوان سے ٹکٹ لے کر طارق مرتضیٰ کو دے دی گئی ،پی پی 10 میں طیبہ ابراہیم سے ٹکٹ لے کر کرنل (ر)اجمل صابر کو دیدی گئی ،پی پی 11میں چودھری عدنان سے ٹکٹ لے کر عارف عباسی کو دے دی گئی ۔

اسی طرح پی پی 176 اور177 قصور میں بھی ٹکٹیں تبدیل کردی گئیں،پی پی 176 قصورسے چودھری اشفاق کی جگہ محمد سلیم مہر کو ٹکٹ دےدی گئی ،پی پی 177 قصورمیں التوا میں رکھی جانیوالی ٹکٹ بیرسٹر شاہد مسعود کو دے دی گئی جبکہ اوکاڑہ میں پی پی 185 میں سلیم صادق کو ٹکٹ جاری کر دی گئی۔

فیروزوالہ سے حلقہ pp137 سے  ملک محمد اقبال  سے ٹکٹ واپس لے کر  ابوذر مقصود چدھڑ کو pp137 سے  ٹکٹ جاری کر دیا گیا جبکہ احمدپورشرقیہ سے حلقہ پی پی 251 سے صاحبزادہ شاہ زین عباسی سے ٹکٹ واپس لے کر سردار احمد یار وارن کو پی پی  251 سےٹکٹ جاری کردیا گیا۔

حلقہ پی پی 79 سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے فیصل جاوید گھمن کا ٹکٹ کینسل کرکے ملک نذیر احمد سوبھی کو جاری کردیا گیا۔ ٹکٹ جاری ہونے پر حلقے کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تحریک انصاف نے متعدد حلقوں کے ٹکٹ  تبدیل کردیئے، زیر التوا حلقوں کے بھی ٹکٹ جاری کردیئے گئے۔ عمران خان نے  ریویو کمیٹی میں درخواستوں کاجائزہ لینے کے بعد ٹکٹ تبدیل کیئے۔
 پی پی 7 سے طارق مرتضی کوٹکٹ،پی پی 10 سے  کرنل اجمل صابر کو ٹکٹ، پی پی 11عارف عباسی کوٹکٹ، پی پی 73 سہیل گجر کو پی ٹی آئی، پی پی 79  نذیر صوبی  کو ٹکٹ ، پی پی 50 افضل مہیس کو ٹکٹ اور  پی پی 57 علی  وکیل خان کو ٹکٹ جبکہ  پی پی 61 رانا نذیر کو ٹکٹ جاری کردیاگیا ہے۔

 پی پی 62 محمد علی ، پی پی 137 ابوذر چدھڑ ،  پی پی 162  لاہورسے فیاض بھٹی،پی پی 101شہیر داود، پی پی 108 ندیم افتاب سدھو  اور پی پی 185 سےسلیم صادق جبکہ  پی پی 189چاند بی بی ،پی پی 194 سلمان صفدر کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔

پی پی 197 شکیل نیازی،پی پی 198  محمد دمرہ، پی پی 201 میجر سرور، پی پی 234 زاہد اقبال ،پی پی 251 احمد یار اور پی پی 253 اصغر جوئیہ ،پی پی 257 راجہ سلیم جبکہ پی پی 266 غلام محمد سولنگی ،پی پی 269 احسان الحق نولٹھیہ کو ٹکٹ جاری  کردیا گیا ہے۔
 پی پی271 نادیہ کھر ،پی پی 272 جان یونس جبکہ پی پی 273 عمران ،پی پی 276معظم جتوئی اور پی پی 201 کا ٹکٹ عادل سعید سے چھین کر  سابق ایم پی اے  میجر ریٹائرڈ غلام سرور کو دے دیا گیا ہے جبکہ پی پی 198 مہر ارشاد حسین کاٹھیہ کا ٹکٹ تبدیل جبکہ  تحصیل صدر پی ٹی آئی محمد یار ڈمرہ کو مل گیا۔

تحریک انصاف نے پنجاب کے 21 حلقوں کے ٹکٹ تقسیم کر دیئے۔پنجاب اسمبلی تحریک انصاف کے ٹکٹوں کا جائزہ لینے کے بعد 30 سیٹوں پر نئے ٹکٹ جاری کئے گئے 21 ٹکٹ تبدیل کئے گئے ہیں جبکہ 
9 ٹکٹ ان سیٹوں پر ہیں جن پر پہلے ٹکٹ جاری نہیں ہوئے تھے لاہور کے حلقہ پی پی 162 سے فیاض بھٹی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

مزیدخبریں