ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس شروع، الیکشن فنڈز کی فراہمی سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم اور تحریک انصاف سے مذاکرات بارے واضح حکمت عملی کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمن، آصف زرداری، قمر زمان قائرہ، چوہدری سالک، مریم اورنگزیب آغا حسن بلوچ، اسحاق ڈار، خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی اور اسلم بھوتانی سمیت دیگر شریک ہیں۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے جبکہ الیکشن فنڈز کی فراہمی سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم اور تحریک انصاف سے مذاکرات بارے واضح حکمت عملی کی جائے گی۔سپریم کورٹ میں زیر سماعت اہم کیس اور نئی آڈیو لیکس پر بھی بات چیت کی جائے گی۔