آرمی چیف کا دورہ چین پرشاندار استقبال، اہم امور پر تبادلہ خیال

Apr 26, 2023 | 12:22 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر دورہ چین پر پی ایل اے آرمی ہیڈ کوارٹرز آمد ہوئی جہاں چینی ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی سیکیورٹی امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے سرکاری دورے کے پہلے دن آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) آرمی ہیڈ کوارٹرز میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی پی ایل اے آرمی کے کمانڈر کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی، جس کے دوران باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فوجی کمانڈروں نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور فوجی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پی ایل اے آرمی کے دستوں کی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی دیکھااور انہوں نے فوجیوں کی تربیت کے اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ آرمی چیف چینی عسکری قیادت سے  ملاقاتیں کرکے دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے بات چیت کریں گے۔

مزیدخبریں