ایک نیوز: گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب گیس میٹر کے ماہانہ چارجز میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
سوئی ناردرن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کردیا گیا ہے اس لیے صارف گیس استعمال نہ بھی کرے تو اسے ہر ماہ 500 روپےکم ازکم بل دینا ہوگا، یہ چارجز جنوری 2023 سے لاگو ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کو 3 ماہ کے بقایاجات، میٹر رینٹ اورگیس ٹیرف کی مد میں اضافی رقم دینا ہوگی، سوئی ناردرن نے رقم ہر ماہ گیس بلوں میں شامل کرکے بھجوانا شروع کردی ہے۔
اس حوالے سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اوگرا کا فیصلہ ہے جو لاگو کیا گیا ہے، یہ فیصلہ نومبر اور دسمبر میں0.9 کیوبک ہیکٹر سے کم گیس بل والوں پر لاگو نہیں ہوگا۔
ترجمان کے مطابق کم گیس استعمال والے صارفین میٹر رینٹ سے مستشنیٰ ہوں گے۔