ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کے خلاف مزید درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت نے شہباز گل کو 4 ہفتوں کے لئے امریکا جانے کی اجازت دی ہے لیکن ایئرپورٹ جانے پر انہیں ہراساں کیا گیا اور مزید 5 مقدمات کے اندراج کا بتایا گیا۔ہمیں نئے درج ہونے والے کسی کیس کا کوئی علم نہیں ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مقدمات سیاسی بنیادوں پر درج کیے جارہے ہیں۔ پولیس اور متعلقہ ادارے معلومات بھی فراہم نہیں کررہے ہیں۔ آئین کے تحت کسی شہری کے خلاف یکطرفہ کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکتی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت ہر شہری کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر لانے کے احکامات دے۔