ایک نیوز: آل انگلینڈ ٹینس کلب نے یوکرین ٹینس کھلاڑیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل انگلینڈ ٹینس کلب کا کہنا ہے کہ جنگ سے متاثرہ یوکرین کے کھلاڑیوں کی مالی امداد کی جائےگی۔ومبلڈن سمیت انگلینڈ میں ہونے والے تمام گراس ٹورنامنٹس میں کھلاڑیوں کو رہائش دی جائےگی لیکن کھلاڑیوں کو یہ سہولت کوالیفائنگ راؤنڈ اور مین ڈرا میں حاصل ہو گی۔ اس کے علاوہ یوکرین کے کھلاڑیوں کو آل انگلینڈکلب کے ٹینس کورٹس پر پریکٹس کی بھی اجازت دی جائے گی، یوکرین کے کھلاڑیوں کی مالی معاونت بھی جائےگی۔
یوکرین کے کھلاڑیوں کو 5 لاکھ پاؤنڈز سے زائد کی رقم اس کے لیے عطیہ کی جائےگی۔ ومبلڈن میں یوکرین کے 15 کھلاڑی حصہ لیں گے۔آل انگلینڈ کلب نے روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کو ومبلڈن میں کھیلنے کی اجازت دی ہوئی ہے لیکن روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کو نیوٹرل رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کو اجازت دینے کے بعد یوکرین کے کھلاڑیوں کے لیے اعلان کیا گیا۔