گوجرہ: وین اور منی ٹرک میں تصادم،7 مسافر جھلس کر جاں بحق

گوجرہ: وین اور منی ٹرک میں تصادم،7 مسافر جھلس کر جاں بحق
کیپشن: گوجرہ: وین اور منی ٹرک میں تصادم،7 مسافر جھلس کر جاں بحق

ایک نیوز: گوجرہ کے قریب ٹرک نے وین کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 19 شدید زخمی ہو گئے۔ ٹھٹہ میں ٹرک اور وین کے تصادم میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنسرہ روڈ پر تیز رفتار ٹرک اور وین کے تصادم  میں 7 افراد جان سے گئے۔ حادثے کے بعد مسافر وین میں آگ لگ گئی جس سے 7 افراد جل کر موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 19 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

   دوسری جانب سندھ کے شہر ٹھٹہ کے قریب ٹرک نے وین کوٹکر مار دی جس کے سبب 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیں۔