آمدن سے زائداثاثہ جات کیس،عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع

آمدن سے زائداثاثہ جات کیس،عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع
کیپشن: آمدن سے زائداثاثہ جات کیس،عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع

ایک نیوز: احتساب عدالت نے آمدن سے زائدا اثاثہ جات انکوائری کیس میں عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ تفتیشی صاحب یہ گورنمنٹ میں نہیں ہیں تو کوئی ظلم نہیں کرنا، ان کے ساتھ انصاف کریں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائداثاثہ جات انکوائری کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل عثمان بزدار نے کہاکہ سرجی، 11 بجے کی پیشی ہے ہم نے جواب تیار کرلیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ ہومیو پیتھکلی چل رہے ہیں،جج نے عثمان بزدار کو ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بزدار صاحب عدالت کو عدالت سمجھیں ،فیصلہ میرٹ پر ہوگا اگر آپ کا حق بنتا ہوا تو ملے گا۔

عدالت نے استفسار کیا کدھر ہے نیب کے تفتیشی افسر،تفتیشی صاحب یہ گورنمنٹ میں نہیں ہیں تو کوئی ظلم نہیں کرنا، ان کے ساتھ انصاف کریں ، اگر انہوں نے اپنے دفتر کا استعمال اچھی طرح کیا ہے تو ان کو کلین چٹ دیں ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اگر انہوں نے کوئی غلط کیا تو اس کے ڈاکو منٹس اور ثبوت لائیں،احتساب عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی ۔