ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: بھارت نے سکواڈ کا اعلان کردیا

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: بھارت نے سکواڈ کا اعلان کردیا
کیپشن: World Test Championship Final: India Announce Squad(file photo)

ایک نیوز: بھارت نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے مطابق آل انڈیا سینیئر سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف فائنل کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا۔

اسکواڈ میں کپتان روہت شرما ، شبھمن گل ،چتیشور پجارا، ویرات کوہلی اجنکیا رہانے ،کے ایل راہول ،کے ایس بھرت ، روی چندرن ایشون، رویندرا جڈیجا ،اکشر پٹیل ،شردل ٹھاکر اور محمد شامی شامل ہیں۔