گھوٹکی: مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک

گھوٹکی: مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک
کیپشن: Ghotki: Alleged police encounter, 5 robbers killed(file photo)

ایک نیوز: سندھ کے ضلع گھوٹکی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا دعویٰ  ہے کہ تھانہ اے سیکشن گھوٹکی پولیس گشت پر تھی اس دوران قادرپور لنک روڈ پر مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوگیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے، مارے گئے ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے ڈاکوؤں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے۔

تین روز قبل گیمبڑو تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا تھا۔