ایک نیوز: ملک میں ایک ساتھ الیکشن کی تاریخ پر اتفاق کے لیے حکومت اور تحریک انصاف کو سپریم کورٹ کی دی گئی مہلت کا آج آخری دن ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات سے پہلے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے بلا لیا، اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد دن ڈھائی بجے کابینہ اجلاس بھی ہوگا۔
حکمراں اتحاد کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پی ٹی آئی سے معاملات طے کرنے پر تیار ہیں مگر کچھ اتحادی پی ٹی آئی سے مذاکرات پر اعتراض کر رہے ہیں۔
جمعے کو ن لیگ کے رہنما ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے اسد قیصر سے رابطہ کر کے بدھ کو ملاقات پر اتفاق کیا تھا لیکن عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے مذاکرات کا مینڈیٹ اسد قیصر کو نہیں بلکہ شاہ محمود قریشی کو دیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ ہر صورت چودہ مئی کو پنجاب میں الیکشن چاہتے ہیں۔