ایک نیوز: لندن میں درجنوں پولیس اہلکاروں کی برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کے گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ دوڑنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق وائٹ ہال سے پارلیمنٹ کی طرف جانے والے راستے پر وزیراعظم کے قافلے کو پا پیادہ پولیس اہلکاروں نے سیکیورٹی فراہم کی۔
قافلے میں سب سے آگے سائیکلوں پر موجود پولیس اہلکار راستہ صاف کرواتے نظر آئے۔
Is this really necessary? ????
— Charlotte, The Baroness ???? (@CharlotteEmmaUK) April 24, 2023
Look at how @RishiSunak gets escorted through London. pic.twitter.com/O6VaiNneyV
اس تمام پروٹوکول کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور برطانوی عوام اپنے وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ویڈیو بنانے والا شہری سوال پوچھتا ہے کہ کون آ رہا ہے؟ پولیس اہلکار جواب دیتی ہے کہ ’وزیراعظم‘۔
یہ سن کر شہری مشتعل ہوجاتا ہے، وہ کہتا ہے کہ ہم نے رشی سوناک کو نہیں لز ٹروس کو ووٹ دیا تھا۔
شہری نے کہا کہ رشی سوناک ہمارا وزیراعظم نہیں ہے، یہ کیسے وزیراعظم بن گیا؟ ہم نے تو لز ٹروس کو ووٹ دیا تھا۔