لودھراں: گھر میں 5 فٹ لمبا کوبرا سانپ گھس گیا

لودھراں: گھر میں 5 فٹ لمبا کوبرا سانپ گھس گیا
کیپشن: Lodhran: A 5 feet long cobra entered the house(file photo)

ایک نیوز: لودھراں کے ایک گھر میں پانچ فٹ لمبا کوبرا سانپ گھس گیا، ریسکیو اہلکاروں نے آدھے گھنٹے تک جدوجہد کرنے کے بعد سانپ کو زندہ پکڑ لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ ستلج ٹول پلازہ کے قریب گھر میں کوبرا سانپ گھس گیا ہے۔ سانپ کو دیکھتے ہی خواتین اور بچے چیخیں مارتے ہوئے گھر سے باہر نکل گئے ۔

ریسکیو کی اسپیشل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آدھے گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد سانپ کو زندہ پکڑ کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔