ایک نیوز: ٹھٹھہ میں ٹرک اور وین میں ٹکر کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے۔ جس کے نتیجہ میں 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ٹھٹھہ میں چلیا کے مقام پر ٹرک اور وین میں ٹکر ہوئی، حادثے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد پکنک منانے کے لیے کینجھر جھیل جا رہے تھے،حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق قذافی ٹاؤن کراچی سے ہے، لاشیں سول اسپتال مکلی منتقل کردی گئیں۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے ٹھٹھہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔
کامران ٹیسوری نے زخمیوں کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ٹھٹھہ کے قریب ٹریفک حادثہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں اور لواحقین کو ہرممکن مدد فراہم کی جائے۔