علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں تکنیکی پہلوؤں سے مکمل آگہی نہیں رکھتا، لیکن یہ درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ حکومت کورونا وائرس کے تناظر میں امتحان لینے کے معاملے پر نظر ثانی کرے۔انھوں نے مزید کہا کہ طلبہ اس وقت سخت دباؤ کا شکار ہیں۔
I am not fully aware of the technicalities but would like to request/urge the government to reconsider exams in the current Covid scenario. Students are under great stress.
— Ali Zafar (@AliZafarsays) April 25, 2021
اس سے قبل اداکارہ مہوش حیات نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے درخواست کی تھی کہ وہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر اس سال کے امتحانات منسوخ کردیں۔
واضح رہے کہ کورونا کی تیسری اور خطرناک لہر کے باوجود ملک بھر میں او لیول کے امتحانات آج سے شروع ہو گئے ۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے امتحانات میں حصہ لینے والے طالب علموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔