شاؤمی نے 108 کے بعد 200 میگا پکسل کیمرہ لانے کی تیاریاں شروع کر دیں

Apr 26, 2021 | 21:11 PM

admin
بیجنگ : مایہ ناز چینی کمپنی شاؤمی نے اپنے سمارٹ فونز میں 108 میگا پکسل کے بعد دنیا کا سب سے طاقتور 200 میگا پکسل کا کیمرہ لانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت جلد دنیا کا پہلا 200 میگا پکسل کیمرا فون متعارف ہونے والا ہے اور یہ اعزاز سام سنگ یا کسی معروف برانڈ کی بجائے ایک چینی کمپنی کے پاس جانے والا ہے۔اس سے قبل بھی سام سنگ کا 108 میگا پکسل سنسر سب سے پہلے شیاؤمی نے ہی اپنے اسمارٹ فون کے لیے استعمال کیا تھا۔

ایک رپورٹ کے مطابق ابھی یہ تو معلوم نہیں کہ 200 میگا پکسل کیمرے والا شیاؤمی کا فون کب تک دستیاب ہوگا مگر اس کیمرے میں 0.64 وی ایم پکسلز ہوں گے جو اب تک کے سب سے چھوٹے پکسلز ہیں۔

اس سے پہلے ایک رپورٹ میں عندیہ دیا گیا تھا کہ زی ٹی ای کا نیا ایکسون 30 پرو سام سنگ کے 200 میگا پکسل کیمرا سنسر سے لیس ہوسکتا ہے۔تاہم اب لگتا ہے کہ وہ رپورٹ 100 فیصد درست نہیں تاہم کسی حد تک درست بھی ہوسکتی ہے۔رپورٹمیں بتایا گیا تھا کہ 200 میگا پکسل کیمرا بائی ڈیفالٹ 50 میگا پکسل تصاویر کھینچے گا اور پکسل سائز 1.28 یو ایم ہوگا۔اس وقت 108 میگا پکسل کیمرا سنسر 2 ایکس یا 3 ایکس لوس لیس ڈیجیٹل زوم کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزیدخبریں