پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا ملک میں کرفیو لگا نے کا مطالبہ

Apr 26, 2021 | 16:21 PM

admin
لاہور: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نےکورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر کرفیو لگا کرفوری اورمکمل لاک ڈاؤن کامطالبہ کردیا۔

صدرپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پروفیسر اشرف نظامی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں کورونا کا پھیلاؤ 18 فیصد سے تجاوز کرچکا اور اسپتال بھرگئے ہیں، ہیلتھ سسٹم جواب دینے کے قریب ہے۔

پی ایم اے عہدیداروں نے مطالبہ کیا کہ نجی میڈیکل کالجز سے منسلک اسپتالوں کو قومیا کر ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک لاکھ کی استعداد کے باوجود صرف 50 ہزار کے لگ بھگ ٹیسٹ کر رہی ہے، جو سمجھ سے بالاتر ہے جب کہ حکومت اب تک آکسیجن سلنڈر کی قیمت کا تعین بھی نہیں کر سکی ،جو مجرمانہ غفلت ہے۔

مزیدخبریں