ایک نیوز:(چودھری اشرف)پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا کہنا ہے اگلے دو ماہ میں فیڈریشن کے الیکشن کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا اور وہ پی ایف ایف صدر کے امیدوار نہیں ہیں ۔
لاہور فیفا ہاؤس میں این سی ممبر شاہد کھوکھر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین این سی ہارون ملک کا کہنا تھا کہ ڈسٹرک سے صوبائی سطح تک الیکشن کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہو گیا ہے، صوبائی عہدیداران کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے اپنے دور میں قومی اور بین الاقوامی مینز اور ویمنز فٹبال سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے جس میں ورلڈ کپ اور اولمپکس کوالیفائرز میں کامیابیاں بھی سمیٹی ہیں، پی ایف ایف آئین کے مطابق فیڈریشن کے الیکشن دسمبر کے وسط تک کرا لیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں صدر کے عہدے کا امیدوار نہیں ہوں۔