ایک نیوز:(چودھری اشرف) پاکستان نے ساف انڈر17چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔
آخری گروپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5-1 سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے سبحان کریم نے دو گول کیے،طلحہ اور عبدالغنی نے ایک ایک گول کیا۔
ایک سری لنکا کا اون گول رہا،ہاف ٹائم پر پاکستان کو 3-0 کی برتری حاصل تھی، سری لنکن ٹیم نے 76 ویں منٹ میں کھیل کا اپنا واحد گول کیا۔

کیپشن: SAFF Under-17 Championship: Pakistan made it to the semi-finals