ایک نیوز: انٹر بینک میں کاروبار کےاختتام پرڈالر5پیسے مہنگا ہوا ، انٹربینک میں ڈالر 277.80 روپے سے بڑھ کر 277.85 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرہنڈرڈانڈیکس 764 پوائنٹس کے اضافے سے 82 ہزار 247 پوائنٹس پر بند ہوا، دن بھر مجموعی طور پر 437 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔
248 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 126 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں41 کروڑ 59 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، سٹاک مارکیٹ میں 18 ارب 10 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 82,331 جبکہ کم ترین سطح 81,524 پوائنٹس رہی۔
انٹر بینک میں کاروبار کےاختتام پرڈالر5پیسے مہنگا
Sep 25, 2024 | 16:36 PM