نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئین شپ کا اسلام آباد میں آغاز 

Sep 25, 2024 | 16:20 PM

ایک نیوز: نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئین شپ کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا ،پانچ اکتوبر تک کھیلے جانیوالے ایونٹ میں سولہ ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔
چیمپین شپ کے کوارٹر فائنلز دو، سیمی فائنلز چار، فائنل پانچ اکتوبر کو کھیلا جائیں گے،پہلےروز آرمی کی خیبر پختونخوا اے کیخلاف 1-6گولز سے کامیابی رہی،آرمی کی طرف سے اوایس اللہ ، محمد اوایس نے دو، دو گولزکیے۔
 دوسرے میچ میں پنجاب ریڈ سندھ کیخلاف 1-9گولز سے فتحیاب ہوئی،عدیل افضل، علی تاج، شاہد آکاش نے دو،دو گولز کئے، اسلام آباد اور پنجاب یلیو کے درمیان میچ میں 1-1گول سے برابر، پنجاب کے علی اعظم نے پنالٹی کارنر پر گول کیا، اسلام آباد کے سکندر زبیرنے فیلڈ گول کرکے میچ 1-1سے برابر کیا۔    

مزیدخبریں