ایف بی آر کاپاکستان میں نان فائلر کیٹیگری ختم کرنیکا فیصلہ  

Sep 25, 2024 | 15:37 PM

ایک نیوز:ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نان فائلر کیٹیگری ختم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے، نان فائلرز کی اضافی ٹیکس دینے پر گاڑی خریدنے کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق نان فائلرز کے اضافی ٹیکس دیکر گھر خریدنے کی سہولت بھی ختم، ہرپاکستانی نان فائلر نہیں ہے، ماہانہ50ہزارروپے کماکر گوشوارے جمع نہ کرانیوالے نان فائلر ہیں، نان فائلر کی سم بلاک کرنے کی بڑی کارروائیاں بھی ہوں گی۔
فیصلے پر عملدرآمد یکم اکتوبر سے نہیں ہورہا کچھ وقت لگےگا، ایف بی آر پالیسی بنالی ہے لیکن فیصلے پر عملدر آمد میں کچھ وقت لگےگا، نان فائلر ز کیلئے پابندیوں میں اضافہ کیا جارہا ہے،نان فائلرز کی کیٹیگر ہی ختم کردی جائےگی۔

مزیدخبریں