ایک نیوز: بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت ہوئی،گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں کل سے جو ہو رہا ہے سب کو پتہ چل گیا ہے یہ کیا کر رہے ہیں یہ سب گینگ آف تھری کو توسیع دینے کے لیے کیا جا رہا ہے ، ملک کا بیڑا غرق تو انہوں نے کر لیا اب سپریم کورٹ کو بھی تباہ کر رہے ہیں ۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ گینگ آف تھری کی توسیع کی وجہ سے سارا ملک داؤ پر لگا ہوا ہے، یہاں سارے فیصلے لکھے ہوئے آتے ہیں ، ججز ا کر سنا دیتے ہیں یہ چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز بھی تابع ہو جائیں ،ہائی کورٹ کے ججز پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے ،حکومت ساری عدلیہ کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہے ، الیکشن فراڈ کو کور کرنے کے لیے ان کو اپنے ججز چاہیے ،آٹھ فروری کے انتخابات کو پوری دنیا نے فراڈ الیکشن کہا ایک مرتبہ بھی قاضی فائز عیسی نے یہ نہیں کہا کہ ہماری خواتین اور کارکنان جو جیلوں میں ہیں ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نو مئی واقعات میں انہوں نے آگ لگائی ،آئی ایس پی آر جواب دے کہ سی سی ٹی وی فٹیجز کہاں گئیں یہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کسی بھی طرح سے اوپر نہ آئے ہمیں کوئی بھی جلسہ نہیں کرنے دیا جا رہا ،چیف جسٹس کا یہ کام ہوتا ہے کہ وہ بنیادی حقوق کا تحفظ کرے ،گرمیوں کا جلسہ بھی کیا کبھی چھ بجے ختم ہوتا ہے ،ساری قوم کو پتہ ہے کیا ہو رہا ہے ،کل سے جو ہو رہا ہے ،اس سے واضح ہے کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر ملے ہوئے ہیں، سپریم کورٹ اور معیشت سمیت پورا نظام ڈول رہا ہے۔