ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاکستان ٹیم آج بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیگی

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاکستان ٹیم آج بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیگی
کیپشن: Women T20 World Cup: Pakistan team will participate in the practice session today

ایک نیوز:(چودھری اشرف)آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم آج بھی آئی سی سی اکیڈمی اوول 2 پر پریکٹس کرے گی ۔
ویمن ٹیم مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی، پلئیرز باولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کریں گی، ہیڈ کوچ محمد وسیم ، فاسٹ باولنگ کوچ جیند خان، سپن باولنگ کوچ عبدالرحمن، فیلڈنگ کوچ حنیف ملک پریکٹس کرائیں گے۔
  پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سکاٹ لینڈ اور بنگلہ دیش کے ساتھ وارم اپ میچ کھیلے گی، پہلا وارم اپ میچ 28 ستمبر کو سکاٹ لینڈ اور دوسرا 30 ستمبر کو بنگلادیش کے ساتھ ہو گا، پاکستانی ٹیم آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اپنا افتتاحی میچ 3 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔
 دوسرے میچ میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کا 6 اکتوبر بروز اتوار کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہو گا، پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم تیسرا میچ 11 اکتوبر بروز جمعہ کو آسٹریلیا اور چوتھا میچ 14 اکتوبر بروز پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔