رجب طیب اردوان کی شہباز شریف سے ملاقات، دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال 

 رجب طیب اردوان کی شہباز شریف سے ملاقات، دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال 
کیپشن: Recep Tayyip Erdogan's meeting with Shahbaz Sharif, discussing issues of mutual interest

ایک نیوز: وزیر اعظم شہبازشریف سےصدر ترکیہ رجب طیب اردوان کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترکی کے صدر طیب اردوان کے ساتھ ملاقات سودمند رہی ہے، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں،ترکیے کے صدر کی اقوام متحدہ میں فلسطین پر تقریر دلوں کو چھو لینے والی تھی،ہم نے آئی ایم ایف کی تمام کڑی شرائط پوری کردی ہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کچھ شرائط کا تعلق چین سے تھا،برادر ممالک نے ماضی کی طرح پاکستان سے تعاون کیا،سعودی عرب،یو اے ای اور چین کا انتہائی مشکور ہوں جن کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا،چینی حکومت نے ماضی کی طرح ایک بار پھر پاکستان کی بھرپور مدد کی ہے۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اجتماعی کوششوں اور اداروں کے بھرپور تعاون سے معاشی چیلنجز پر قابو پایا، معاشی اصلاحات میں بتدریج کامیابی حاصل کر رہے ہیں،ہماری دن رات کی محنت کے بعد معاشی اشاریوں میں بہتری آ رہی ہے،ترکیہ صدر نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔