عالمی برادری کیساتھ تعلقات بہتر کرنے کیلئے تیار ہیں:ایرانی صدر 

Sep 25, 2024 | 12:34 PM

ایک نیوز:ایرانی صدرمسعود پیزشکیان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کیلئے تیار ہے،ایران پر عائد پابندیاں غیر انسانی ہیں،عام لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔
ایرانی صدرنے کہا کہ امید ہے امریکا ایران کے جوہری پروگرام پر عائد پابندیوں میں نرمی کرے گا،  ایران مغرب کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات کیلئے تیار ہے، 2015 جوہری معاہدے کے فریقین سے مل کر تعطل ختم کرنے کو تیار ہے،غزہ میں اسرائیلی جارحیت فوری ختم ہونی چاہئے۔
ایرانی صدر کامزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے اپنے دفاع کے بہانے نسل کشی کی جسے فوری طور پر روکنا چاہئے ، ایرانی صدر کا یوکرین جنگ مذاکرات کے ذریعے فوری ختم کرنے کا مطالبہ ہے،ہم سب کے لئے امن چاہتے ہیں،ایرانی کسی بھی ملک کے ساتھ تنازع کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔   

مزیدخبریں