علیم ڈار نے ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی امپائرنگ کو خیرباد کہہ دیا

علیم ڈار نے ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی امپائرنگ کو خیرباد کہہ دیا
کیپشن: Aleem Dar also said no to umpiring in domestic cricket

 ایک نیوز:سابق انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار نے ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی امپائرنگ کو خیرباد کہہ دیا۔
  علیم ڈار فیصل آباد میں جاری چیمپینز ٹورنامنٹ کے بعد ڈومیسٹک امپائرنگ بھی نہیں کریں گے، علیم ڈار نے 19 سال تک انٹرنیشنل کرکٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے، علیم ڈار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل اف امپائرز میں شامل رہے۔
 انٹرنیشنل امپائرنگ کو خیرباد کہنے کے بعد علیم ڈار پاکستان کے ڈومیسٹک سرکٹ میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، علیم ڈار ہر قسم کی کرکٹ امپائرنگ کو چھوڑ کر اب اپنے تھیلیسیمیا کے ہاسپٹل پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔