ایک نیوز: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان کاکہنا ہے کہ الیکشن سے پہلے دما دم مست قلندر ہوگا، بعض باہر تو کچھ جیل میں ہوں گے۔
منظور وسان کامزید کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کو پہلے بھی امپائر کی ضرورت نہیں تھی اور نہ اب پڑے گی، ہمارا امپائرعوام ہے اور اسی کے ہی ووٹ سے حکومت میں آتے ہیں، امپائر چیئرمین پی ٹی آئی کا ایجاد کیا ہوا لفظ ہے، اللہ ان کو ہی بخشے۔امپائر چیئرمین پی ٹی آئی کو کبھی وزیراعظم بناتا ہےتو کبھی اسےجیل میں ڈال دیتا ہے، پی پی پی چاہتی ہے الیکشن وقت پر ہوں اور جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ الیکشن میں تاخیر ہوں، جیل جانا کوئی نئی بات نہیں ہے، اب تو گرمی بھی کم ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی کامزید کہنا تھاکہ الیکشن تو جیل میں بھی بیٹھ کر بھی جیتے جاسکتے ہیں، پاکستان میں سیاست کرنی ہے تو جیل بھی دیکھنے پڑیں گے، کچھ ترامیم کی گئی ہیں جن پر اعتراضات ہیں، انتخابات میں پی ٹی آئی کے پاس کوئی امیدوار نہیں بچا۔ جے یو آئی، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کا اتحاد پی پی پی کے لئے خطرہ نہیں ہے۔