سیلاب زدگان کیلئے یورپی یونین نے دس لاکھ یورو کی امداد کا اعلان کر دیا

Sep 25, 2023 | 22:35 PM

ایک نیوز :یورپی یونین نے پاکستان کو سیلاب متاثرین کےنقصان کے لئے دس لاکھ یورو کی امداد جاری کر دی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق یورپی یونین نے گذشتہ ہفتوں میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کیلئےامداد جاری کی ، جس سے چاروں صوبوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی میں مددملےگی۔
کمشنر کرائسز منیجمنٹ جینز لینارسک کا کہنا ہے کہ یورپی یونین ضرورت مندوں کی مدد کیلئے پرعزم ہے امداد سے نقد ، گھروں کی تعمیر اور دیگر ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی ۔یورپی یونین کے اعلامیہ کے مطابق یہ امدادی رقم  پہلےسے مختص ساڑھے 16 ملین یورو کےعلاوہ ہے۔

مزیدخبریں