سانحہ 9مئی،جیل سےرہاہونیوالی4 پی ٹی آئی خواتین دوبارہ گرفتار 

Sep 25, 2023 | 22:14 PM

ایک نیوز :لاہورپولیس نے سانحہ9مئی میں ملوث جیل سے رہا ہونیوالی4 پی ٹی آئی خواتین کو دوبارہ گرفتارکرلیا۔

 عدالت کی جانب سے ضمانت منظور ہونے پر عدالت نے سانحہ9مئی میں ملوث خواتین کو رہا کرنے کاحکم دیاتھا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ خواتین کو تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے میں گرفتار کیاگیا۔  خواتین  صنم جاوید افشاں طارق آشمہ شجاع اور شاہ نور  کی گرفتاری مقدمہ نمبر 109-23میں عمل میں لائی گئی۔

  پولیس کی نفری صنم جاوید،افشاں طارق ودیگر کو جیل سے لیکر روانہ ہوئی۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے روبینہ جمیل اور دیگر 8 افراد کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور جب کہ سابق ایم این اے عالیہ حمزہ اور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سمیت 39 افراد کی ضمانت مسترد کردی۔

 رپورٹ کے مطابق سرور روڈ پولیس نے 9 مئی کے پر تشدد واقعات کے دوران جناح ہاؤس پر حملہ کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں اور سیکڑوں کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی نے 9 مئی کو ملک گیر احتجاج کیا تھا جو پرتشدد رخ اختیار کر گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے پریذائیڈنگ جج ارشد جاوید نے سابق ایم این اے روبینہ جمیل، سوشل میڈیا کارکن صنم جاوید، افشاں طارق، شاہ بانو، عاشیمہ شجاع، مبین قادری، سید فیصل اختر، علی حسان اور محمد قاسم کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں منظور کی تھیں۔

مزیدخبریں