کراچی میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

کراچی میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان
کیپشن: Announcement of the schedule of by-elections for the vacant municipal seats in Karachi

ایک نیوز :الیکشن کمیشن پاکستان نے کراچی میں  خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری  نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں 5  نومبر کو چیئرمین، وائس  چیئرمین  اور کونسلرز  کے ضمنی انتخابات ہوں گے،کمیٹیز،کونسلرز  اور کارپوریشن کی مخصوص نشستوں کااعلان 20  اکتوبرکو ہوگا۔

میئرکراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان مراد بھی ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

کراچی کی 4 خالی نشستوں پر چیئرمین کے ضمنی انتخاب ہوں گے، ٹی ایم سی گڈاپ کی یوسی7 اور  یوسی 8 ابراہیم حیدری پر چیئرمین کے ضمنی انتخاب ہونے ہیں۔یوسی 13 ٹی ایم سی صدر  اور  یوسی 3 ٹی ایم سی ماڑی پور  پر بھی چیئرمین کے ضمنی انتخاب ہونے ہیں۔چیئرمین کی یہ چاروں نشستیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین کے استعفوں کے باعث خالی ہوئی تھیں۔