ایک نیوز:آئی سی سی سے تاخیر کی شکایات کے بعد ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارتی حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے۔
ترجمان پی سی بی عمر فاروق نے بھی ویزے جاری ہونے کی تصدیق کردی ۔ ٹیم کو اپنے پاسپورٹ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے لینے کا کہہ دیاگیا۔بھارت سے پاکستانی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر پر پی سی بی نے آئی سی سی کو شکایت کی تھی
ورلڈ کپ کے میچز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے ویزوں کیلئے بھارتی ہائی کمیشن کو اپنی حکومت کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس کا این او سی موصول ہوا ۔