چیف جسٹس کے ٹیکس سے متعلق اہم ریمارکس 

چیف جسٹس کے ٹیکس سے متعلق اہم ریمارکس 
کیپشن: چیف جسٹس کے ٹیکس سے متعلق اہم ریمارکس 

 ایک نیوز : چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ٹیکس سے متعلق کیس میں وکیل درخواست گزار سے مکالمہ سے کرتے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ سال مارچ میں آپکو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی، کیوں نہ آپ کو جرمانہ عائد کیا جائے، جس پروکیل درخواست گزار نے کہا کہ میں غلطی تسلیم کرتا ہوں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کیخلاف پراپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ اربوں روپے کے ٹیکس مقدمات ہم نے دبا کر رکھے ہوئے ہیں، ٹیکس مقدمات میں آپکی یہ حالت ہے کہ ڈیڑھ سال میں جواب تک جمع نہ کرایا جا سکا،ہمارے بارے میں کہا جاتا ہے ٹیکس مقدمات عدالتوں میں پھنس جاتے ہیں۔

عدالت نے وکیل درخواست گزار کو دس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔عدالت نے حکم دیا  کہ جرمانے کی رقم اپنی مرضی کے خیراتی ادارے میں جمع کروا کر رسید جمع کرائی جائے۔

عدالت نے وکیل درخواست گزار کو تحریری جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دیدی۔