ورلڈکپ؛ بھارتی کرکٹ بورڈ کاپاکستانی شائقین کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان

ورلڈکپ؛ بھارتی کرکٹ بورڈ کاپاکستانی شائقین کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان

ایک نیوز: بھارتی کرکٹ بورڈکا کہناہے کہ ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی شائقین کو ورلڈکپ میچز کیلئے ویزے جاری کئے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ کیلئے پاکستانیوں کو محدود ویزے جاری ہونگے۔بی سی سی آئی  نے کہاہے کہ وزارت خارجہ ، آئی سی سی کیساتھ ملکر ویزوں کی تعداد پر کام کررہے ہیں۔پاکستانی شائقین کو ورلڈکپ کے میچز کیلئے ویزے جاری کئے جائیں گے، پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو متعدد شہروں کو ویزا جاری کیاجائے گا۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے ویزوں کی تعداد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016سے کم ہو گی،2016میں پاکستانی شائقین کو ایک میچ کے 250ویزے جاری کئے تھے۔