ایک نیوز :انجکشن سے متاثرہ مریض لاہور منتقل،میو اسپتال میں 6 مریضوں کا آپریشن کامیاب، 19 مریض ملتان میں زیر علاج ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے بینائی متاثر ہونے والے افراد کو اسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کردیا ۔ خانیوال سے 8، قصور سے 4 مریض سامنے آئے ۔
حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ آنکھوں کے زیادہ متاثر مریضوں کو لاہور منتقل کیا جائے گا جبکہ مریضوں کے مختلف لیبز سے انفیکشن کلچر کروائے جائیں گے۔بیشتر مریضوں کو گھروں میں ادویات تجویز کی جانے لگی تاہم مریضوں کو حالت کے مطابق اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔
دوسری طرف میو اسپتال میں اویسٹن انجیکشن سے متاثر 6 مریضوں کا آپریٹ کردیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ تمام مریضوں کو آج میو اسپتال ریفر کیا گیا تھا - پہلے مرحلے میں آنکھ سے پس نکالی گئی ہے۔انجکیشن کا آنکھ میں سورس ختم کردیا گیا ۔ بظاہر آپریشن کامیاب ہوئے ہیں مگر دو روز بعد ٹھیک اندازہ ہوگا۔ انہوں نے وارننگ دی کہ مریضوں کا مزید آپریٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔
صوبائی وزیر صحت پرائمری اینڈ سکینڈی ڈاکٹر جمال ناصر میو اسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے متاثرہ مریضوں کی عیادت کی۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ پروفیسر محمود ایاز بھی ان کے ہمراہ تھے۔