قومی ٹیم کے ورلڈ کپ سے قبل حوصلے بلند، شائقین کے دل جیتنے کیلئے پر امید

قومی ٹیم کے ورلڈ کپ سے قبل حوصلے بلند، شائقین کے دل جیتنے کیلئے پر امید

ایک نیوز: ورلڈ کپ اسکوڈ میں شامل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں حوصلے بند ہیں، قومی ٹیم کے کھلاڑی اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کے دل جیتنے کیلئے پر امید ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل بلے باز سلمان علی آغا نےمیڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ محنت کررہاہوں کوشش ہوگی کہ ٹیم پلان کے مطابق  کھیلوں،ایشیا کپ ماضی کا حصہ بن چکا اب ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کروں۔

سلمان آغا نے کہا خواہش ہے کہ جب بھارت سے واپس آئیں تو ورلڈ کپ ٹرافی ساتھ ہو، ورلڈ کپ کھیلنا خواب تھا جو پورا ہونے جارہا ہے۔بھارت میں بیٹنگ اور باولنگ میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔اپنی کلب اور کوچز کی محنت کی وجہ سے آج یہاں پہنچا ہوں سب کا شکر گذار ہوں۔

عبداللہ شفیق نےمیڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ میں پلان کے مطابق کرکٹ کھیلیں گے۔کھلاڑی اور کوچز سب ہی جدید بہترین کرکٹ کھیلنے کو تیار ہیں،ورلڈکپ اسکواڈ میں منتخب ہونے پر بے حد خوشی ہے ۔

عبداللہ شفیق نے کہا کہ ہم ورلڈکپ کھیلنے جارہے ہیں بھارت سمیت تمام ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائیں گے ،بطور پروفیشنل ٹیم پلان کے مطابق ہر جگہ کھیلنے کو تیارہوں ۔

ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل فاسٹ باؤلر حارث رؤف  نے کہا کہ ورلڈ کپ کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے اپنے ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے۔نسیم شاہ کے نہ ہونے کا افسوس ہے مگرہم سب کافی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔وائیٹ بال کرکٹ کھیل رہے ہیں فارمیٹ نہیں کنڈیشنز تبدیل ہوں گی ۔مجھے ٹیم انتظامیہ نیا گیند کروائے یا فرسٹ چینج میں ہر جگہ پرفارم کرنے کو تیار ہوں۔

حارث رؤف  نے مزید کہا کہ ہم بطور فاسٹ باؤلر جارحانہ انداز اختیار کرتے ہیں اگر کسی کو لگتا ہے ہے ہم ریلییکس ہوتے ہیں اس کہ اپنی سوچ ہے ۔ میں مکمل طور پر فٹ اور اچھا پرفارم کرنےکو تیار ہوں ۔جیسی بھی کنڈیشنز ملیں گی ہمارا کام پرفارم کرنا ہے،ہر انٹرنیشنل وکٹ حاصل کرنا اہم ہے بڑے کھلاڑی کو آؤٹ کرنے سے حوصلہ بڑھتا ہے۔و رلڈکپ کے سیمی فائنل میں کون کون ہوتا ہے اس کا  علم نہیں  لیکن  ہم خود کو فائنل میں دیکھ رہے ہیں۔