ایک نیوز: وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں بنائی گئی پہلی پلاسٹک روڈ کا افتتاح کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں بنائی گئی پہلی پلاسٹک روڈ کا افتتاح کیا۔پلاسٹک روڈ مال روڈ سے جیل روڈ جانے والی ظفر علی روڈ پر بنائی گئی یہ پنجاب کا پہلا پلاسٹک روڈ کا پروجیکٹ ہے۔
وزیر اعلی پنجاب نے لاہور میں پنجاب کی پہلی پلاسٹک روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بہت کم وقت میں یہ روڈ بنائی ہے۔پنجاب میں پہلی بار پلاسٹک سے روڈ بنائی گئی ہے،پانی کھڑے ہونے سے یہ روڈ خراب نہیں ہو گی۔ یہ ماحول دوست پراجیکٹ ہے، لاہور کے دوسرے علاقوں میں بھی ایسی سڑکیں بنائی جائیں گی۔اس کی لاگت دوسری سڑک کے مقابلے بہت کم ہے،ماحول خراب کرنے والا پلاسٹک کا کوڑا اب یہاں استعمال ہو گا ۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ہم اس کا پلانٹ خود نہیں لگائیں گے بلکہ اس کو آوٹ سورس کریں گے۔اس کا مقصد ماحول خراب کرنے والے پلاسٹک کے کوڑے کو کم کرنا ہے اور اس کا بہتر استعمال کرنا ہے۔