ایک نیوز: بلومبرگ کی پاکستان کے حوالے سے مثبت خبر،کئی بڑی کمپنیاں بھی پاکستانی منصوبوں میں دلچسپی لے رہے ہیں، بلومبرگ کے مطابق یہ کمپنیاں سعودی سرمایہ کاروں کے علاوہ ہیں،مائننگ میٹیریل کی عالمی منڈی میں رکوڈک دنیا کی ایک بڑی مائن بننے جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلومبرگ کا کہنا ہے کہ بیرک گولڈ کمپنی علاقے کی جغرافیائی نزاکت کے باوجود 7 ارب ڈالر کا منصوبہ آگے بڑھا رہا ہے،بیرک گولڈ کمپنی کے چیف نے دیگر کمپنیوں کی اس منصوبے میں سرمایہ کاری کی پیشگوئی کی ہے۔
بلومبرگ نے مزید کہا ہے کہ اس منصوبے کی کشش ملٹی نیشنل کمپنیوں کو اپنی جانب متوجہ کررہی ہے،اس سلسلے کے جاری رہنے کے شواہد سامنے آرہے ہیں۔