کراچی میں ماں بیٹے کے قتل کا معمہ حل، ملازم ہی قاتل نکلے

Sep 25, 2023 | 15:00 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کراچی میں پولیس نے ناظم آباد مجاہد کالونی میں ماں بیٹے کے قتل کا معاملہ حل کرکے دو ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزمان کی نشاندہی پر گھر کے کنوئیں سے ماں بیٹے کی  لاشیں برآمد کرلیں ،ملزمان نے پکڑے جانے کے خوف سے ماں بیٹے کو قتل کیا ،، گھر سے گاڑیاں اور ان کی فائیلیں بھی لے گئے ۔ 
رپورٹ کے مطابق قتل میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ تیسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبد اللہ چاچڑ  کا کہناہےکہ ڈکیتی کے لئے ماں بیٹے کا قتل کیا گیا،گھر کے چوکیدارنے ساتھیوں کے مل کر مقتولین کی لاشیں کنویں میں پھینک دی تھی۔

مقتولین کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ چند روز قبل درج کیا گیا تھا ۔مقتولہ کی بیٹی کی اطلاع پر پولیس نے فیصل نامی چوکیدارکوحراست میں لے کر پوچھ گچھ توچوکیدار نے ماں بیٹے کو قتل کر کے لاشیں کنوئیں میں پھینکنے کا اعتراف کر لیا۔ ملازم نے چند روز قبل گھر میں لوٹ مار کرنے کے لئے اپنے ساتھیوں کو بلایا تھا ،واردات کے دوران ماں اور بیٹے کے منہ پر  بری طرح سے ٹیپ باندھی تھی۔ ماں بیٹے کی موت واقعہ ہونے کے بعد لاشیں کنویں میں پھینک دی گئی تھی۔مقتولہ کی لاش کافی نیچے تھی ریسکیو ٹیم کو مشکلات کا سامنا رہا، گہرائی میں آکسیجن کی کمی ہے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔  ماں اور بیٹے کی لاشوں کو عباسی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقتولین کے گھر کام کرنے والی ملازمہ کا کہنا ہے کہ مقتول عبدالہادی کی کچھ عرصے بعد شادی تھی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مقتولین کے گھر سے دونوں گاڑیاں اور ان کی فائلیں بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے ۔ پولیس نے ملزم فیصل کے دوسرے ساتھی کو گرفتار کر لیا جبکہ تیسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں