کاہنہ:دوستی سے منع نہ ہونے پر دوست کا قتل، ملزم گرفتار

کاہنہ:دوستی سے منع نہ ہونے پر دوست کا قتل، ملزم گرفتار

ایک نیوز:  کاہنہ میں ملزم نے دوست کو دوسرے دوست سے دوستی کرنے پر موت کے گھاٹ اتاردیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے مقتول آنش کو تیسرے دوست الیاس سے دوستی کرنے سے منع کیا تھا۔مقتول کے دوستی کرنے پر ملزم عمران نے طیش میں آکر چاقو کے وار سے آنش کو قتل کیا۔ واقعہ ضیاء ہسپتال فیروز پور روڈ پر پیش آیا، قتل کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

ایس ایچ او نشتر کالونی کی  پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او  کا کہناہےکہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ہلوکی گاؤں سے گرفتار کیا گیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کا ایس ایچ او و ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔