روپیہ مسلسل تگڑا، ڈالر مزید گراوٹ کا شکار

Sep 25, 2023 | 13:14 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوکر 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق  کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں کاروبار کے ا ختتام پر ڈالر 90 پیسے سستا ، 291.76 روپے سے کم ہوکر 290.86 روپے پر بند ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر 14 روز میں 16 روپے 24 پیسے سستا ہوا ۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہو کر 293روپے پر بند ہوا۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر  مارکیٹ 27 پوائنٹس کی کمی سے 46 ہزار 393 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ دن بھر مجموعی طور پر 323 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 165 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 134 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 46,590 جبکہ کم ترین سطح 46,305 رہی ۔

مزیدخبریں